جموں, 23 نومبر (ہ س)۔ ضلع راجوری میں ملک دشمن اور مجرمانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے پولیس نے ایک اوور گراؤنڈ ورکر کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے۔ملزم کی شناخت عبدالقیوم عرف پنجابی ولد شیر محمد ساکنہ جاجوت کنڈو ، تحصیل قلعہ درہال ضلع راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔ملزم ملک دشمن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف پولیس اسٹیشن نوشہرہ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم کی سرگرمیاں داخلی سلامتی، عوامی امن و امان اور سکون کے لیے سنگین خطرہ بن چکی تھیں۔ مسلسل ملک دشمن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ راجوری نے اس کے خلاف حراستی حکم جاری کیا، جس کے تحت اسے حراست میں لیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر