بارہمولہ کے کنزر میں دہشت گردوں کےٹھکانے کا پردہ فاش
سرینگر، 23 نومبر( ہ س): سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کنزر علاقے میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی طرف سے مشترکہ طور
بارہمولہ کے کنزر میں دہشت گردوں کےٹھکانے کا پردہ فاش


سرینگر، 23 نومبر( ہ س):

سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کنزر علاقے میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی طرف سے مشترکہ طور پر کئے گئے آپریشن کے نتیجے میں اس ٹھکانے سے بازیابی ہوئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ اسے ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے تاہم کھانے پینے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹھکانے کے مقصد اور علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں سے ممکنہ روابط کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande