سرینگر کے گنڈبل علاقے میں ایک مرتبہ پھر سے لاش ڈھونڈنے کےلۓ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ 
سرینگر 23 نومبر( ہ س)۔ تقریباً آٹھ ماہ کے بعد بٹوارہ، گنڈبل، سری نگر میں تلاش اور بچاؤ آپریشن پھر سے شروع کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس آپریشن کا مقصد شوکت احمد کی لاش کو پانی سے باہر نکالنا ہے جو اس سال کے شروع میں 16 اپریل 2024 کو پیش آ
سرینگر کے گنڈبل علاقے میں ایک مرتبہ پھر سے لاش ڈھونڈنے کےلۓ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ 


سرینگر 23 نومبر( ہ س)۔

تقریباً آٹھ ماہ کے بعد بٹوارہ، گنڈبل، سری نگر میں تلاش اور بچاؤ آپریشن پھر سے شروع کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس آپریشن کا مقصد شوکت احمد کی لاش کو پانی سے باہر نکالنا ہے جو اس سال کے شروع میں 16 اپریل 2024 کو پیش آنے والے کشتی الٹنے کے واقعے کے دوران المناک طور پر ڈوب گیا تھا۔ واضح رہے اس حادثے میں کئ اسکول جانے والے بچوں سمیت کئ لوگ دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے ہلاک ہوۓ تھے۔جسکے دوران کئ دن تک آپریشن چلانے کے بعد سات لوگوں اور کئ بچوں کی لاشوں کو برآمد کیا گیا تھا تاہم شوکت احمد نامی ایک عام شہری کی لاش ابھی تک برآمد نہیں ہوئی ہے۔جس کےلۓ ایس ڈی آر ایف نے ایک مرتبہ پھر سے آپریشن شروع کیا ہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande