سرینگر 23 نومبر( ہ س)۔
منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے، جے کے پولیس بارہمولہ نے 1.72 کروڑ مالیت کی متعدد جائیدادیں ترکانجن بونیار میں ضبط کی ہیں۔ جس میں ٹپر، ٹریلر اور اسکارپیو گاڈی کے علاوہ دو منزلہ رہائشی مکان کو ضبط کیا گیا ہے۔ یہ جائیدادیں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش رفیق احمد خان عرف رفیع رافع ولد غلام حسن ساکن ترکانجن بونیار، ضلع بارہمولہ کی ہیں۔یہ کارروائی 1985 کے این ڈی پی ایس ایکٹ کے 68-F (1) کے ساتھ پڑھی گئی دفعہ 68-E کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق ایف آئی آر nr 134/2016 کے تحت 8/21، 29 این ڈی پی ایس ایکٹ پی ایس گنگیال جموں سے ہے۔پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیدادوں کے طور پر کی گئی۔ یہ جائیدادیں منشیات فروش کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئیں۔ یہ آپریشن منشیات کی لعنت سے نمٹنے میں جے کے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab