پتاہی میں مکھیا کی مشتبہ موت، اہل خانہ نے شراب میں زہر ملا کر پلانے کا لگایا الزام 
مشرقی چمپارن، 23 نومبر (ہ س)۔ ضلع کے پتاہی بلاک واقع بتونا پنچایت کے مکھیا 35 سالہ رام بابو کمار کی ہفتے کے روز مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ مکھیا کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس کی موت زہر ملاشراب پینے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج
پتاہی میں مکھیا کی مشتبہ موت، اہل خانہ نے شراب میں زہر ملا کر پلانے کا لگایا الزام


مشرقی چمپارن، 23 نومبر (ہ س)۔ ضلع کے پتاہی بلاک واقع بتونا پنچایت کے مکھیا 35 سالہ رام بابو کمار کی ہفتے کے روز مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ مکھیا کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس کی موت زہر ملاشراب پینے سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شام بتونا گاؤں کے روشن سنگھ نے ان کے شوہر کو شادی تقریب میں شرکت کے لیے بلایا تھا ۔جہاں سے وہ دیر رات گھر لوٹے اور شراب پینے کی بات کہی۔ پھر کھاناکھایا اس کے بعد رات 12 بجے ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور الٹی ہونےلگی۔ ہم لوگ اسپتال لے جانے کی تیاری کر ہی رہے تھےکہ ان کی موت ہوگئی ۔ ریشمی دیوی کا کہنا ہے کہ روشن سنگھ نے ہی دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر شراب میں زہر ملایا تھا۔

گاؤں والوں کے مطابق متوفی 2021 میں سب سے کم عمر کے مکھیا بنےتھے۔ ان کے خاندان میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ایس پی سورن پربھات نے کہا ہے کہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر، پکری دیال اور ٹاؤن تھانہ ، پتاہی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ابتدائی طور پر موت دل کا دورہ پڑنے سے معلوم ہوتی ہے ۔حالانکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔ اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پکری دیال سب ڈویزنل پولیس افسر کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے اس کے علاوہ اس معاملے میں اہل خانہ سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ضروری کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande