آٹو الٹنے سے ساس اور بہو جاں بحق، بیٹا اور ڈرائیور زخمی
راج گڑھ، 23 نومبر (ہ س)۔ راج گڑھ کوتوالی تھانہ علاقے میں آروگیہ اسپتال کے سامنے ہفتہ کی دوپہر ایک تیز رفتار آٹو الٹ گیا، حادثے میں آٹو میں سوار ساس اور بہو کی موت ہو گئی جبکہ بیٹا اور آٹو ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورث
آٹو الٹنے سے ساس اور بہو جاں بحق، بیٹا اور ڈرائیور زخمی


راج گڑھ، 23 نومبر (ہ س)۔

راج گڑھ کوتوالی تھانہ علاقے میں آروگیہ اسپتال کے سامنے ہفتہ کی دوپہر ایک تیز رفتار آٹو الٹ گیا، حادثے میں آٹو میں سوار ساس اور بہو کی موت ہو گئی جبکہ بیٹا اور آٹو ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار آٹو کنٹرول سے باہر ہو گیا اور آروگیہ اسپتال کے سامنے الٹ گیا۔

حادثے میں آٹو سوار رمابائی (60) شوہر دیو چند ساہو ساکن روی شنکر کالونی بیاورا، اس کی بہو سونو بائی (30)، شوہر گھنشیام ساہو، آٹو ڈرائیور گوپال ساہو اور بیٹا گھنشیام ساہو زخمی ہو گئے، جنہیں ایمبولینس کی مدد سے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد ساس رمابائی اور بہو سونو بائی کو مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ہی خاندان کے لوگ اپنے بیٹے اور بیٹی منت مانگنے کھلچی پور مہاراج کے یہاں گئے تھے اور واپسی کے دوران آروگیہ اسپتال کے سامنے حادثہ ہو گیا۔ پولیس نے مرگ قائم کرکے حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande