رانچی، 23 نومبر (ہ س)۔
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ کلپنا سورین نے گانڈے سے 8 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ سی پی آئی (ایم ایل) کے امیدوار اروپ چٹرجی نے نیرسا سے 1620 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم اس کا باقاعدہ اعلان ہونا باقی ہے۔ بی جے پی کی اپرنا سین گپتا دوسرے نمبر پر ہیں۔
سندھری سے بھی 20 میں سے 18 راونڈز کی گنتی کے بعد سی پی آئی (ایم ایل) کے چندر دیو مہتو 6247 ووٹوں سے آگے ہیں جبکہ گریڈیہہ سے بی جے پی کی تارا دیوی دوسرے نمبر پر ہیں، جے ایم ایم کی سندیویہ سونو 900 ووٹوں سے جیتی ہیں۔ مہتو 102 ووٹوں سے جیت گئے۔ تاہم باضابطہ اعلان باقی ہے۔ پنکی سے ششی بھوشن مہتا اور حسین آباد سے سنجے یادو جیت گئے ہیں۔ مہیش پور سے جے ایم ایم کے امیدوار اسٹیفن مرانڈی جیت گئے ہیں۔ گنتی کے آخری دور میں وہ 60865 ووٹوں سے آگے تھے جبکہ بی جے پی کے نونیت ہیمبرم دوسرے نمبر پر تھے۔
لٹی پاڑہ سے گنتی کے 15 میں سے 14 راو نڈز کے بعد جے ایم ایم کے امیدوار ہیملال مرمو 26055 ووٹوں سے آگے ہیں جبکہ بی جے پی کے بابودھان مرمو دوسرے نمبر پر رہے۔ گومیا سے جے ایم ایم کے یوگیندر پرساد 35000 ووٹوں سے جیتے جبکہ دوسرے نمبر پر جے ایل کے ایم امیدوار پوجا کماری اور آجسو کے لمبودر مہتو تیسرے مقام پر رہے ۔ چندن کیاری سے جے ایم ایم کے اوما کانت رجک آخری راو نڈ میں 33ہزار ووٹ سےے آگے رہے جبکہ دوسرے نمبر پر جے ایل کے ایم امیدوار ارجن راجوار اور تیسرے نمبر پر بی جے پی کے امر کمار باوری رہے ۔
مجھگاو ں سے جے ایم ایم کے نیرل پورتی آخری راو¿نڈ میں 58 ہزار ووٹوں سے آگے رہے جبکہ بی جے پی کے برکنور گگرائی تھے۔بیرمو سے کانگریس کے امیدوار انوپ سنگھ آخری دور کی گنتی میں 23919 ووٹوں سے آگے تھے جبکہ بی جے پی کے رویندر کمار پانڈے دوسرے نمبر پر ہیں۔ لوہردگا سے کانگریس امیدوار رامیشور اوراوں نے 31 ہزار ووٹوں کی زبردست برتری حاصل کی ہے۔ گنتی میں ابھی دو راو¿نڈ باقی ہیں۔ اے جے ایس یو کی نیرو شانتی بھگت دوسرے نمبر پر ہیں۔ کھجری سے کانگریس کے امیدوار راجیش کچھپ نے 17 راونڈز کی گنتی کے بعد 36941 ووٹوں کی برتری حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی کے رام کمار پہان دوسرے نمبر پر ہیں۔ جے ایم ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین بھی سرائی کیلا سے جیت گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ