جے این ایم سی میں کمپری ہینسو کارڈیک لائف سپورٹ (سی سی ایل ایس) کورس کامیابی کے ساتھ مکمل
علی گڑھ, 23 نومبر (ہ س) ۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پی جی طلبہ کے لئے اولین کمپری ہینسو کارڈیک لائف سپورٹ (سی سی ایل ایس) کورس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، جس میں 60 ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ یہ کورس نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے ایم ڈی اور ا
جے این ایم میں تقریب کا منظر


علی گڑھ, 23 نومبر (ہ س) ۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پی جی طلبہ کے لئے اولین کمپری ہینسو کارڈیک لائف سپورٹ (سی سی ایل ایس) کورس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، جس میں 60 ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ یہ کورس نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے ایم ڈی اور ایم ایس امیدواروں کے لیے لازمی ہے۔ کورس کے کوآرڈنیٹر پروفیسر ایس معید احمد تھے جب کہ ایمس، نئی دہلی کے پروفیسر راکیش گرگ قومی آبزرور تھے۔ ایمس، صفدرجنگ، اور جی آئی ایم ایس کے ماہر انسٹرکٹرز نے سیشن میں ٹریننگ دی۔

قابل ذکر ہے کہ2019 سے جے این ایم سی، آئی آر سی ایف سے تسلیم شدہ ایک جامع ریسیسیٹیشن ٹریننگ سینٹر ہے جہاں ابتدائی طور پر بیسک کارڈیو پلمونری لائف سپورٹ (بی سی ایل ایس) کورسز ہوتے رہے اور ایڈوانسڈسیمولیٹرز کے آنے کے بعد اس ایڈوانس کورس کی راہ ہموار ہوئی۔

کورس کے دوران اینستھیسیولوجی اور کریٹیکل کیئر شعبہ کے پانچ اساتذہ ڈاکٹر ابو ندیم، ڈاکٹر عبید اے صدیقی، ڈاکٹر فرح نسرین، ڈاکٹر شہنا علی، اور ڈاکٹر مناظر اطہر نے انسٹرکٹر کی تربیت حاصل کی اور اس طرح وہ ریزیڈنٹس کو ٹریننگ دینے کے اہل ہوگئے۔

پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن نے افتتاحی تقریب کے دوران انسٹرکٹرز کی عزت افزائی کی اور مزید سیمولیٹرز کے لیے فنڈ فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ صدر شعبہ پروفیسر حماد عثمانی نے اساتذہ کی لگن و محنت کو سراہا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande