صوبائی کمشنر جموں نے ڈوڈہ میں گرلز ہا سٹل کا افتتاح کیا 
صوبائی کمشنر جموں نے ڈوڈہ میں گرلز ہا سٹل کا افتتاح کیا جموں، 23 نومبر (ہ س)۔ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ کے کلگنی بھلیسہ علاقے میں لڑکیوں کے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ یہ منفرد منصوبہ پسماندہ، یتیم اور مالی مشکلات کا شکار ط
Div Com


صوبائی کمشنر جموں نے ڈوڈہ میں گرلز ہا سٹل کا افتتاح کیا

جموں، 23 نومبر (ہ س)۔ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ کے کلگنی بھلیسہ علاقے میں لڑکیوں کے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ یہ منفرد منصوبہ پسماندہ، یتیم اور مالی مشکلات کا شکار طالبات، خاص طور پر اسکول چھوڑنے والی لڑکیوں کو پناہ اور تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ ہاسٹل دیہی اور دور دراز علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرے گا اور انہیں خود مختار بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی برابری کے مواقع فراہم کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں مقامی ایم ایل اے دلیپ پریہار، ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ، جے کے بینک کے ڈائریکٹر آر کے چھبّر، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں اشوک کمار، ڈائریکٹر دیہی ترقیات ڈاکٹر ممتاز، دیگر افسران اور بڑی تعداد میں مقامی افراد کے علاوہ اکھل بھارتیہ چھاترواس پرمکھ جے دیو بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے پسماندہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے میں ایسے انفراسٹرکچر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہاسٹل کو ایک محفوظ اور معاون ماحول کے طور پر چلایا جائے، جو طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے اور بہتر مستقبل کے خواب دیکھنے کی ترغیب دے۔ ڈویژنل کمشنر نے مقامی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ اس منصوبے کی کامیابی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت دی کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے شعور بیدار کرنے کی مہمات چلائیں، ہاسٹل میں اسکل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کا انعقاد کریں اور ہاسٹل کی سہولیات کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔

ہندوستھان سماچار

------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande