علی گڑھ, 23 نومبر (ہ س)۔
اتر پردیش میں 9 سیٹوں پر ہوئے اسمبلی انتخابات میں سے علی گڑھ ضلع کی خیراسمبلی سیٹ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے اُمیدوار سریندر دلیر نے بڑے فرق کے ساتھ جیت لیا ہے۔انھوں نے سماجوادی پارٹی کی اُمیدوار چاروکین کو 38 ہزار سے زیادہ ووٹوں پر شکست دی ہے۔حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس مخصوص نشست سے سریندر دلیر کو اپنا امیدوار کھڑا کیا تھا۔ڈاکٹر چارو کین سماج وادی پارٹی سے میدان میں ہیں۔ دونوں امیدواروں کا سیاسی پس منظر ہے۔ علی گڑھ خیر کے ضمنی انتخاب میں 46.3 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ بی جے پی نے آخری 31ویں راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی کے سریندر دلیر کو1 لاکھ 181 ووٹ ملے، جب کہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار چارو کین کو 61 ہزار 788 ووٹ ملے۔ بی جے پی امیدوار سریندر نے یہاں 38 ہزار 393 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔اپنی کامیابی کے بعد سرریندر دلیر نے اس کا سحرا اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ کے سر باندھا اور کہا انھوں نے علی گڑھ میں کئی پروگرام کئے اور عوام کو بھارتیہ جنتاپارٹی کی حصولیابیوں سے واقف کرایا،انھوں نے کہاکہ علی گڑھ کی خدمت ہمارا خاندان عرصہ سے کرتا رہا ہے میرے دادا کشن لال دلیر علی گڑھ سے رکن اسمبلی اور ہاتھر س سے کئی مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہے ہیں وہیں میرے والد راجویر دلیر بھی رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ رہے ہیں اب مجھے عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔
انھوں نے کہا کہ علی گڑھ کی خیر اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ عوام کو پریشانی جام سے ہوتی ہے کیونکہ علی گڑھ اور دہلی کو جوڑنے کا کام یہی علاقہ کرتا ہے یہاں بننے والے بائی پاس کا کام بہت تیزی سے شروع کرایا جائے گاساتھ ہی انھوں نے کہاکہ عوام نے جو بھی توقعات کی ہیں میری کوشش رہے گی کہ ان پر پورا اترسکوں۔ وہیں شکست ملنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر چارو کین نے کہا کہ شاید ہم عوام تک نہیں پہنچ سکے اور انکو اپنی بات نہیں بتا سکے ۔انھوں نے کہا کہ ہم پھر سے کوشش کریں گے اور عوام کے دلوں میں اترنے کا کام کرینگے انھوں نے کہا کہ 2027 کے انتخابات میں ہم دوبارہ قسمت آزمائیں گے۔ خیر سیٹ پر دیگر پارٹیوں میں بہوجن سماج پارٹی کے اُمیدوار پہل سنگھ کو13 ہزار365،آزاد سماج پارٹی کے اُمیدوار نتن کمار چوٹیل کو8 ہزاور 269،راشٹریہ سوچھت سماج پارٹی کے اُمیدوار بھوپیندر کمار دھنگر کو 1143 اور نوٹاکو 760 ووٹ ملے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ