رانچی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ائیرپورٹ تھانہ علاقہ کے لودھما میں جوئے کے اڈے میں جھگڑے کے بعد ہوئی فائرنگ میں ایک نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ بدھ کو سامنے آیا ہے۔ زخمی نوجوان کو رمز میں داخل کرایا گیا ہے۔ گولی مارنے والے نوجوان کی بھی لوگوں نے خوب پٹائی کی جس کی وجہ سے ملزم شدید زخمی ہو گیا۔ اسے بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ واقعہ منگل کی رات دیر گئے پیش آیا۔ معلومات کے مطابق ایئرپورٹ تھانہ علاقہ کی لودھاما بستی میں جوا کھیلا جا رہا تھا۔ رات تقریباً 2.30 بجے کھرسیداگ علاقہ کے کوٹیاتو کے ایک نوجوان اور لودھما بستی کے ایک نوجوان کے درمیان جوا کھیلنے پر جھگڑا ہوگیا۔ اسی دوران ششی نامی نوجوان نے رویند کمار مہتو نامی نوجوان کے پیٹ میں گولی مار دی۔ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کو صبح اس معاملے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نوجوان پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں جیل جا چکا ہے۔ وہ چند روز قبل ہی جیل سے باہر آیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دیسی ساختہ پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ تھانہ انچارج کشیپ گوتم نے بتایا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد