کولکاتہ، 30 اکتوبر (ہ س)۔
نادیہ ضلع کے کلیانی میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں شوہر کے سامنے گینگ ریپ کا الزام ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات میں فرانزک ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے۔
راناگھاٹ پولیس ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (صدر) سدھارتھ دھاپولا نے کہا، تفتیش کے آغاز میں آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
متاثرہ کے شوہر نے پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شکایت میں اس نے بتایا کہ بدھ کو ووٹنگ کے دن وہ اور اس کی بیوی کلیانی کے کنچرا پارہ ریلوے پل سے گزر رہے تھے۔ پھر کچھ لوگوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ ملزمان خاتون کو پل کے نیچے گھسیٹ کر لے گئے اور اجتماعی زیادتی کی۔ اس کے بعد جوڑے نے پولیس سے رابطہ کیا۔
شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے پہلے چار ملزمان اور پھر بعد میں چار دیگر افراد کو گرفتار کیا۔
بدھ کو فرانزک ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچی اور اہم شواہد اکٹھے کیے جن میں ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کے ٹکڑے اور ٹفن باکس بھی شامل ہے۔
فرانزک ماہر سندیپ گھوش نے بتایا کہ گینگ ریپ کے الزام کی بنیاد پر جائے وقوع سے مختلف نمونے اکٹھے کیے گئے ہیں، جنہیں جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔ اس رپورٹ کو پولیس کی تفتیش میں بھی شامل کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ