پرتاپ گڑھ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے ایک کی موت، دو زخمی
پرتاپ گڑھ، 11 اکتوبر ( ہ س)۔ پرتاپ گڑھ ضلع کی نگر کوتوالی علاقے میں جمعرات کی رات پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے پٹاخے کے ایک تاجر کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ بہو اور بیٹی زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل کمار نے بتایا کہ کوتوالی نگر تھانہ علاقہ کے
Explosion in a firecracker factory in Pratapgarh, one dead


پرتاپ گڑھ، 11 اکتوبر ( ہ س)۔ پرتاپ گڑھ ضلع کی نگر کوتوالی علاقے میں جمعرات کی رات پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے پٹاخے کے ایک تاجر کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ بہو اور بیٹی زخمی ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل کمار نے بتایا کہ کوتوالی نگر تھانہ علاقہ کے تحت گاو¿ں جیریامو¿ میں مختار ولد نثار (55) کے گھر میں رکھے پٹاخوں کے پھٹنے کی اطلاع پر کوتوالی نگر پولیس اور فائر سروس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے میں مختار جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی بیٹی اور بہو زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ایس آر این اسپتال پریاگ راج ریفر کیا گیا ہے۔

پٹاخے کے گودام کے لائسنس کی میعاد سال 2026 تک ہے۔ لیکن متوفی نے گودام کے قریب گھر میں غیر قانونی طور پر پٹاخے رکھے تھے۔ پٹاخوں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور دھماکے کے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کا عمل مکمل ہونے کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande