صنعتکار رتن ٹاٹا کے انتقال پر نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر سے لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ اس وقت بیرون ملک ہیں۔ لائیو کنسرٹ کے دوران انہوں نے رتن ٹاٹا کے انتقال کی خبر سنی جس کے بعد انہوں نے لائیو کنسرٹ روک کر رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے حاضرین کو رتن ٹاٹا کے انتقال کے بارے میں آگاہ کیا اور سب کو بتایا کہ زندگی میں ان سے سیکھنا چاہیے۔
دلجیت نے اسٹیج پر کہا کہ وہ رتن ٹاٹا سے کبھی نہیں ملے لیکن ان کی زندگی پر ان کا بہت اثر تھا۔ رتن ٹاٹا کے بارے میں آپ سب جانتے ہیں۔ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ یہ میری طرف سے ان کے لیے ایک چھوٹا سا خراج ہے۔ آج مجھے ان کا نام لینا بہت ضروری لگتا ہے، کیونکہ انہوں نے زندگی بھر بہت محنت کی۔ دلجیت نے پنجابی میں کہا، میں نے ان کے بارے میں جو کچھ بھی سنا اور پڑھا، میں نے انہیں کبھی کسی کے بارے میں برا کہتے نہیں دیکھا۔
انہوں نے زندگی میں بہت محنت کی، اچھے کام کیے، ہمیشہ دوسروں کی مدد کی۔ یہ زندگی ہے اور ایسی ہی ہونی چاہیے۔ دلجیت دوسانجھ نے کہا، ہم ان سے ایک چیز سیکھ سکتے ہیں کہ ہمیں سخت محنت کرنی چاہیے، ہمیشہ مثبت سوچنا چاہیے، لوگوں کی مدد کرنی چاہیے اور اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارنا چاہیے۔ دلجیت دوسانجھ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ،
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی