نوح میں ایم ایل اے مامن خان کی آج عدالت میں پیشی
نوح میں ایم ایل اے مامن خان کی آج عدالت میں پیشی ۔ عدالت احاطے میں بڑھا ئی گئی سیکورٹی، انٹرنیٹ سرو
نوح میں ایم ایل اے مامن خان کی آج عدالت میں پیشی


نوح میں ایم ایل اے مامن خان کی آج عدالت میں پیشی

۔ عدالت احاطے میں بڑھا ئی گئی سیکورٹی، انٹرنیٹ سروس بھی بند

گروگرام، 19 ستمبر (ہ س)۔ نوح تشدد کے مبینہ ملزم فیروز پور جھرکا سے کانگریس ایم ایل اے مامن خان دوسری بار ریمانڈ ملنے کے بعد منگل کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ اس کے لیے عدالت کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی افواہ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ خدمات پہلے سے ہی بند ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 31 جولائی 2023 کو نوح میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑاتھا جب ہریانہ کے مختلف اضلاع سے برجمنڈل یاترا نوح کے قریب نلہڑیشور مندر پہنچ رہی تھی۔ اس دوران شرپسندوں نے یاترا میں شریک لوگوں پر حملہ کر دیا۔ تشدد اس قدر بھڑک اٹھا کہ سینکڑوں گاڑیاں جلا دی گئیں۔ اس کے بعد سے نوح کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ کرفیو لگا دیا گیا۔ انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے۔ پچھلے ہفتے فیروز پور جھرکا سے کانگریس ایم ایل اے مامن خان کو پولیس نے تشدد بھڑکانے کے الزام میں جے پور سے گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے انہیں دو دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد پیشی کے دوران انہیں پہلے کیس میں جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم ایک اور کیس میں انہیں دوبارہ دو دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ پیر کو دوسرا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ایس آئی ٹی مامن خان کو منگل کو عدالت میں پیش کرے گی۔

امکان ہے کہ ایس آئی ٹی مامن خان سے مزید پوچھ گچھ کے لیے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کرے گی۔ منگل کو مامن خان کی پیشی سے قبل ہی پولیس کے سخت انتظامات کیے گئے۔ لوگوں کو بغیر کام کے عدالت جانے سے منع کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande