بنگال کے کئی حصوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش
بنگال کے کئی حصوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کولکاتا، 19 ستمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کی راجد
بنگال کے کئی حصوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش (فائل فوٹو)


بنگال کے کئی حصوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش

کولکاتا، 19 ستمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں تیز گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش منگل کی صبح سے شروع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کولکاتا میں صبح 3 بجے تک 21.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیر سے مسلسل بارش شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت بھی گر گیا ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.3 ڈگری سیلسیس ہے جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سیلسیس ہے جو کہ نارمل ہے۔ ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدنی پور، پرولیا، بنکورہ سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں مسلسل بارش شروع ہوئی ہے، جو بدھ کی شام تک جاری رہے گی۔ شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande