کناڈا نے بھارتی سفیر کو کیا ملک بدر، خالصتانی دہشت گرد نجر قتل کیس میں ٹروڈو نے بھارت پر عائد کیا الزام
اوٹاوا، 19 ستمبر (ہ س)۔ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بڑھتی ہوئی تلخی کے درمیان کناڈا نے پیر کو ایک اعلیٰ بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا۔ اس سے قبل کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ممکنہ روابط کا الزام عائد کیا تھا۔
ٹروڈو کے بیان کے بعد کناڈا کی وزیر داخلہ میلانی جولی نے بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا۔ جولی نے کہا کہ وزیراعظم ٹروڈو نے یہ معاملہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔ کناڈا کی حکومت کا الزام ہے کہ بھارتی سفیر ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس کی تحقیقات میں مداخلت کر رہے تھے۔ جبکہ کناڈیائی ایجنسی اپنی تحقیقات کے لیے پرعزم ہے۔ کینیڈین ایجنسیاں نجر قتل کیس میں بھارت کے ملوث ہونے کے امکان کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
قبل ازیں ٹروڈو نے اوٹاوا میں ہاؤس آف کامنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کناڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ کناڈا سیکورٹی ایجنسیاں بھارتی حکومت اور کینیڈین شہری ہردیپ نجر کے قتل کے درمیان ممکنہ تعلق کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال جون میں دو نامعلوم حملہ آوروں نے کناڈا کے سرے میں گرونانک سکھ گرودوارہ کے قریب انتہا پسند تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کے مرکزی خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے نجر کو مفرور قرار دیا تھا۔ نجر کناڈا میں رہتے ہوئے ہندوستان کے خلاف خالصتانی دہشت گرد سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد