تبو اور علی فضل کی جاسوسی تھرلر فلم 'خفیہ' کا ٹریلر جاری
وشال بھاردواج کی آنے والی فلم 'خفیہ' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تبو اور علی فضل نے انتہائی
تبو اور علی فضل کی جاسوسی تھرلر فلم ’خفیہ‘ کا ٹریلر جاری


وشال بھاردواج کی آنے والی فلم 'خفیہ' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تبو اور علی فضل نے انتہائی پراسرار کردار ادا کیے ہیں۔ یہ ایک اسپائی تھرلر فلم ہے، جو ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ فلم میں تبو نے را کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ علی فضل نے ایک غدار کا کردار ادا کیا ہے جو را میں ہونے کے باوجود اہم معلومات باہر کے شخص کو دیتا ہے۔

اس ٹریلر کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور کہانی کی سنجیدگی اور سسپنس ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔ ایک ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والی تبو ملک کے خلاف کام کرنے والے لوگوں کو پکڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ فلم خفیہ کے نام سے ایک کتاب پر مبنی ہے۔ ٹریلر کے آغاز میں ہی را کے اہلکار ممکنہ لیک ہونے کی بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے جاسوس کا کردار ادا کرنے والی تبو خطرناک مشن پر ہیں۔ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ را میں کون درانداز ہو سکتا ہے، جو ملک کے خلاف جا رہا ہے۔

اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ تبو کو علی فضل کے کردار پر شک ہے۔ وشال بھردواج کی یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ ناظرین نے اس ٹریلر کو بہت پسند کیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اس سسپنس تھرلر کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande