بارہ بنکی : انکاؤنٹر میں دو زخمی بد معاشوں سمیت تین گرفتار
بارہ بنکی، 18 ستمبر (ہ س)۔ فتح پور پولیس اور سواٹ ٹیم نے اتوار کی رات ایک انکاوٗنٹر میں دو زخمی
Bara Banki


بارہ بنکی، 18 ستمبر (ہ س)۔

فتح پور پولیس اور سواٹ ٹیم نے اتوار کی رات ایک انکاوٗنٹر میں دو زخمی مجرموں سمیت تین کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ ڈاکٹر اکھلیش نارائن سنگھ نے پیر کو بتایا کہ فتح پور پولیس اور سواٹ ٹیم فتح پور-محمود آباد روڈ کے تالگاؤں موڑ پر چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی اور بھاگنے لگے۔

پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تو دو بد معاش زخمی ہوگئے۔ ان کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ پولیس نے دونوں بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ان کے تیسرے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا۔ گولیوں سے زخمی ہونے والے بدمعاشوں کی شناخت شیوا سنگھ، شری رام عرف بابو کے طور پر ہوئی ہے۔ تیسرے کا نام سچن یادو ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 13000 روپے، تین پستول ، کارتوس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ان لوگوں نے 7 ستمبر کو فتح پور تھانے، 29 اگست کو ستریکھ تھانے اور 13 ستمبر کو جہانگیر آباد تھانے میں چوری کی وارداتیں انجام دیں تھی ۔ ملزم شیوا کے خلاف 12، شریرام کے خلاف دو اور سچن کے خلاف ایک کیس درج ہے۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande