پٹنہ، 18 ستمبر(ہ س)۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1انے مارگ واقع سنکلپ میں دیہی امور محکمہ کی جائزہ میٹنگ کی ۔میٹنگ میں دیہی امور محکمہ کے سکریٹری پنکج کمار پال نے دیہی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی صورتحال اور بہار دیہی سڑک محکمہ جاتی مینٹننس پالیسی کے بارے میں پرزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ نشانزد بستیوں کو رابطہ فراہم کر نے کے لیے تیزی سے کام کیا جارہا ہے ۔’چیف منسٹر گرام سمپرک منصوبہ ‘اور دیگر ریاستی منصوبوں ، دیہی ٹولہ سمپرک نسچے منصوبہ ، دیہی سڑکوں کی جدید کاری اور اپگریڈیشن وغیرہ کے کاموں کی موجودہ صورتحال کی جانکاری دی ۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اچھی سڑک ہو نے سے لوگوں کی آمدو رفت آسان ہو تی ہے ۔ دیہی سڑکوں کا اچھا مینٹننس محکمہ کے ذریعہ ہی کرائیں ، اس کے لیے جتنے انجینئر اور کارکن کی ضرورت ہو ان کی جلد بحالی کرائیں ۔ محکمہ کے انجینئر سڑکوں کی تعمیر اور مینٹننس کے لیے پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے جس سے بہتر سڑکوں کی تعمیر ہو گی اور سڑکیں مینٹن بھی رہیں گی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وسائل کی جو بھی ضرورت ہو گی اسے پورا کیا جائے گا ۔ تعمیر کے ساتھ ساتھ مینٹننس کے تعلق سے سڑکوں کا زمینی معائنہ انجینئر ضرورکرتے رہیں ۔ رورل ورک محکمہ بچے ہوئے ٹولوں کے لیے بھی سڑکوں کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرائیں تاکہ ان کا رابطہ آسان ہو سکے ۔ دیہی علاقوں میں جن سڑکوں کی توسیع کی ضرورت ہے اس کا سروے کر کے اس پر کام کریں ۔ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کا کام بھی تیزی سے کرائیں ۔ وزیر اعلیٰ دیہی ٹولہ سمپرک منصوبہ اور دیگر زیر تعمیر سڑکوں کی تعمیر تیزی سے مکمل کریں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ہم لوگوں نے بہتر سڑک اور پل پلیوں کی تعمیر کرا ئی ہے ۔ کیے گئے کام کی تشہیر کرائیں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ بہتر دیہی سڑکوں کی تعمیر کرائی گئی اور اس کی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔ ہم لو گوں کا مقصد صرف بہتر سڑک اور پل پلیوں کی تعمیر کرا نا ہی نہیں ہے ،بلکہ اس کا اچھی طریقہ سے مینٹننس بھی اتنا ہی ضروری ہے ۔ محکمہ کے ذریعہ مینٹننس کروانے سے خرچ میں بھی کمی ہو گی اور لوگوں کو ملازمت اورروزگار کے مواقع ملیں گے ۔
میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو ، خزانہ ،کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجئے کمار چودھری ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار ،ڈیولپمنٹ کمشنرویویک کمار سنگھ ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ،مالیات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار چودھری ، رورل ورک محکمہ کے سیکریٹر ی پنکج کمار پال ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپال سنگھ سمیت انجینئر موجودتھے ۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ