شاہ رخ خان کی 'جوان'نے نیا ریکارڈبنایا ، فلم 500 کروڑ کے ہندسے سے چندقدم دور
سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ اس وقت باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم
جوان 


سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ اس وقت باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کا دوسرا ویک اینڈ بھی بلاک بسٹر رہا۔ فلم نے ملک بھر میں زبردست کمائی کی ہے۔ انڈسٹری ٹریکرسین کلک کے مطابق، فلم نے اتوار کو تقریباً 36 کروڑ روپے کمائے۔

فلم کے دوسرے اتوار کے مجموعہ کے ساتھ جوان کا ہندی ، تمل اور تیلگو میں کل 11 دن کا مجموعہ 477.28 کروڑ روپے ہے۔ جوان بالی ووڈ کی تیز ترین 400 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے ہندی زبان میں ملک کے کل کلیکشن سے تقریباً 430 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’جوان‘ بیرونی ممالک میں بھی اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ سین کلک نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’جوان‘ نے دنیا بھر میں 104 ملین امریکی ڈالر یعنی 860 کروڑ روپے تک کمائے ہیں۔ شاہ رخ خان ایک سال میں 100 ملین ڈالر کی کمائی کرنے والی دو فلمیں دینے والے پہلے اور واحد بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔ اس سے قبل جنوری میں ریلیز ہونے والی 'پٹھان' نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا جس کے بعد 'جوان' نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande