بھوپال ، 18 ستمبر (ہ س)۔
کانگریس کی جن آکروش یاترا کے تھیم سانگ چلو چلو پر سیاسی ہنگامہ تیز ہوگیا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ یہ گانا پاکستان میں عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کے گانے’ چلو چلو عمران کے ساتھ‘ سے چوری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کانگریس کے تھیم سانگ پر اپنا اعتراض درج کرتے ہوئے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گانے کے بول اور تھیم پاکستان کے رہنما عمران خان کی پارٹی کی جانب سے بنائے گئے گانے کے تھیم سے میل کھاتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے جن آکروش یاترا کو لے کر ڈگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ ڈگ وجے سنگھ پاکستان سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ انہوں نے یاترا کا تھیم سانگ چلو چلو بھی وہاں سے لے آئے۔’ چاچا جان نے پاکستان سے تھیم سانگ چرا لیا‘۔ پاکستان میں عمران خان نے اپنی پارٹی کے لیے ایسا ہی گانا جاری کیا تھا۔ اب کانگریس نے اسے اپنا بنا لیا ہے۔ یہی نہیں مشرا نے دونوں گانوں کو میڈیا کے سامنے بھی دکھایا۔ایک شخص کا چہرہ پوسٹر میں نہیں لگاو¿ تو وہ اس طرح سے بدلا لے سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی 2018 میں بننے والی کانگریس حکومت پر گانا میں استعمال کیے گئے لفظ ’چلو-چلو‘پر طنز کیا اور کہا کہ ان کے ایم ایل اے اس’چلو-چلو‘ میں چلے گئے۔ ان کی حکومت چلی گئی۔ اس بار بھی ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ جن آکروش ریلیوں میں ارون یادو ، سریش پچوری ، گووند سنگھ کو آگے بڑھایا گیا ، جبکہ جب حکومت بنے گی تو کریم کھانے کا وقت آئے گاتو دگ وجئے سنگھ اور کمل ناتھ آگے آئیں گے۔ انہوں نے جن آکروش یاترا میں دلتوں اور خواتین کی عدم موجودگی پر بھی کانگریس کو نشانہ بنایا۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان