چینی وزیر خارجہ کے چار روزہ دورہ روس، یوکرین جنگ اور پوتن کے دورہ بیجنگ پر تبادلہ خیال
بیجنگ/ماسکو، 18 ستمبر (ہ س)۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی پیر سے روس کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران
چینی وزیر خارجہ کے چار روزہ دورہ روس، یوکرین جنگ اور پوتن کے دورہ بیجنگ پر تبادلہ خیال


بیجنگ/ماسکو، 18 ستمبر (ہ س)۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی پیر سے روس کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ روس کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکمراں نمائندوں سے یوکرین کی جنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ بیجنگ جیسے مسائل پر بات چیت کریں گے۔

شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ا±ن حال ہی میں روس کا دورہ ختم کر چکے ہیں۔ اس کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتن کے دورہ چین کے حوالے سے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ چار روزہ دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے علاوہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی دیگر اہم رہنماو¿ں سے بھی ملاقات کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے وزیر خارجہ اور حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے سربراہ وانگ یی سالانہ سلامتی مذاکرات کے لیے سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کے مضبوط ہونے کی امید ہے۔

چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران یوکرین کی جنگ، شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات اور اکتوبر میں روسی صدر ولادی میر پوتن کے مجوزہ دورہ چین پر بات چیت متوقع ہے۔ تاہم اب تک پوتن کے دورہ چین کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد سے اب تک اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی ہے۔

پوتن نے یکم ستمبر کو کہا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے جلد ملاقات کرنے کی امید رکھتے ہیں، لیکن انہوں نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا وہ چین کا دورہ کریں گے۔ مارچ میں ماسکو کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے پوتن کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے لیے چینی دارالحکومت آنے کی دعوت دی تھی۔ پوتن نے 2017 اور 2019 میں چین کے پہلے دو بیلٹ اینڈ روڈ فورمز میں شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande