انوراگ کشیپ نے کنگنا رناوت کو بتایا بہترین اداکارہ
انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک
انوراگ کشیپ 


انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک اداکارہ کے طور پر شاندار ہیں لیکن ان کے دیگر مسائل بھی ہیں۔ حال ہی میں انوراگ کشیپ اور اداکار ذیشان ایوب نے ایک ساتھ ایک انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو میں جب ذیشان نے کنگنا کے بارے میں بیان دیا تو انوراگ نے انہیں روکا اور کنگنا کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ذیشان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ایک وقت تھا جب کنگنا بطور اداکارہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی تھیں۔ جیسے ہی انہوں نے یہ کہا انوراگ نے انہیں روکا اور کہا ،’ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، وہ اپنے کام کے حوالے سے بہت ایماندار ہیں ، لیکن ان کے دیگر مسائل بھی ہیں ، جب بات ان کے ٹیلنٹ کی ہو تو کوئی بھی ان سے ان کے اس ٹیلنٹ کو چھین نہیں سکتا ۔’انوراگ کشیپ اور کنگنا رناوت نے 2013 کی کامیاب فلم ’کوئین‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کی ہدایتکاری فینٹم فلمز نے کی تھی ، جس کی شریک ملکیت انوراگ کشیپ تھے۔ ذیشان ایوب نے ایک انٹرویو میں انوراگ کشیپ کو جوائن کیا تھا۔ انہوں نے کنگنا رناوت کے ساتھ’تنو ویڈز منو‘( 2011)،’ ریٹرن‘ ( 2015) اور ’منی کارنیکا‘ ( 2019) میں کام کیا۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande