مشرقی چمپارن، 18 ستمبر(ہ س) نیپال کے راستے ہندوستانی نمبر والے ٹرک سے ہندوستان لایا جارہا 919 کلو گانجہ ضبط کیا ہے اور دو اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
نیپال کے مسلح پولیس سپرنٹنڈنٹ انیل کارکی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گانجے کی ایک بڑی کھیپ نیپال سے ہندوستان کے ایک ٹرک میں بھیجی جارہی ہے۔ جس کے بعد مسلح ٹیم نے چتوان سے آنے والی تمام پہاڑی سڑکوں کو بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔ دریں اثناء نیپال کے چتوان سے رکسول کی طرف جانے والے ایک ٹرک کو ہیٹاؤڈا انڈسٹریل ایریا کی پولیس ٹیم نے روک کر اس کی جانچ کی۔ اس دوران ٹرک کی باڈی میں بنے خصوصی سیلر اور کیبن سے گانجہ برآمد ہوا۔ جس کے بعد ٹرک ڈرائیور45 سالہ دلارے یادو اور خلاصی یوگیش ورما کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان دونوں سے الگ الگ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ موبائل فون اور ٹرک کے کاغذات چیک کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/افضل
/عطاءاللہ