رقم کی لالچ دے کر مذہب تبدیل کروانے کے الزام میں15 گرفتار
غازی آباد، 18 ستمبر (ہ س)۔ صاحب آباد پولس نے پیر کے روز 15 لوگوں کو گرفتار کیا جن میں خواتین بھی شا
15 arrested


غازی آباد، 18 ستمبر (ہ س)۔

صاحب آباد پولس نے پیر کے روز 15 لوگوں کو گرفتار کیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ان لوگوں پر رقم کا لالچ دے کر مذہب کی تبدیلی کروانے کا الزام ہے ۔ ان میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔

اے سی پی صاحب آباد بھاسکر ورما نے بتایا کہ کرہیڈا گاؤں کے رہنے والے سبھاش چند نے اطلاع دی کہ ان کے گاؤں کا رہنے والا دنیش عیسائی برادری کے کچھ لوگوں کو بلا کر میٹنگ کر رہا ہے۔ اس میں مقامی لوگوں کو پیسے کا لالچ دے کر مذہب تبدیل کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ اطلاع پر پولس نے ناگدوار سے موہن نگر پالی میں ہوٹل کے قریب ایک جگہ سے سات خواتین سمیت 15 لوگوں کو گرفتار کیا۔

پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم تینوں نے بچپن سے ہی عیسائی مذہب اپنایا تھا۔ ہم اور ہمارے دوسرے تمام لوگ ایک دوسرے سے واقف ہیں۔ دنیش، جو اپنے گھر میں عیسائیوں کی عبادت سے وابستہ ہیں، نے ہم سب کو دعا کے لیے بلایا تھا۔ دعاکے دوران پڑوسیوں کو بھی اطلاع دی گئی۔ دعاکے دوران ہم سب کو عیسائیت وغیرہ کی خصوصیات بتاتے ہیں۔ وہ لوگ جب عیسائیت قبول کرتے ہیں تو مالی فوائد حاصل کرتے ہیں۔ وہ دوسری برادریوں کے لوگوں کو اپنے مذہب میں ضم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ پولیس نے اس دوران مذہبی کتابیں اور دیگر کتابیں اور اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار//عطاءاللہ


 rajesh pande