18 ستمبر 2016 کو جموں و کشمیر کے اری سیکٹر میں ایل او سی کے قریب واقع ہندوستانی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گرد انہ حملہ ہوا ، جس میں 16 فوجی شہید ہوئے۔ فوجی دستوں کی جوابی کارروائی میں حملہ کرنے والے چاروں دہشت گرد مارے گئے۔
18 ستمبر 2016 کو صبح تقریباً 5.30 بجے ہندوستانی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر جیش محمد کے چار دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے تین منٹ میں 17 دستی بم پھینک کر کافی نقصان پہنچایا۔ چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے انکاو¿نٹر میں فوجی دستوں نے چاروں دہشت گردوں کو مار گرایا۔ یہ بیس سالوں میں ہندوستانی فوج پر سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ تھا۔حملے کے دس دن بعد بھارت نے پاکستانی سرحد میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کرکے بدلہ لیا۔ پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے 150 کمانڈوز کی مدد سے سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔ 28-29 کی درمیانی رات کو ، ہندوستانی فوجیوں نے پی او کے میں سرحد کے اندر تین کلومیٹر اندر گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
دیگر اہم واقعات:
1180 - فلپ آگسٹس فرانس کے بادشاہ بنے۔
1502- کرسٹوفر کولمبس کوسٹا ریکا پہنچے۔
1615- انگلینڈ کے بادشاہ جیمز اول کے سفیر تھامس جہانگیر سے ملنے سورت پہنچا۔
1803- انگریزوں نے اڈیشہ میں پوری پر قبضہ کر لیا۔
1809- لندن میں رائل اوپیرا ہاو¿س کھلا۔
1810 - چلی نے اسپین سے آزادی کا اعلان کیا۔
1851- نیویارک ٹائمز اخبار کی اشاعت شروع ہوئی۔
1919 - ہالینڈ میں خواتین کو ووٹ کا حق ملا۔
1931 - جاپانی فوج نے شمال مشرقی چین میں منچوری کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ اس کے نتیجے میں چین اور جاپان کے درمیان دوسری جنگ چھڑ گئی۔
1947 - قومی سلامتی ایکٹ منظور ہوا۔
1947- امریکہ میں فضائیہ کی تشکیل۔
1961- اس وقت کے سوویت یونین نے نووایا زیملیہ میں جوہری تجربہ کیا۔
1967 - ناگالینڈ نے انگریزی کو اپنی سرکاری زبان کے طور پر اپنایا۔
1986- پہلی خاتون پائلٹ نے بمبئی اور گوا کے درمیان پرواز کی۔
1988ئ: برما نے اپنا آئین منسوخ کر دیا۔
پیدائش
1900 - ماریشش کے پہلے وزیر اعلیٰ ، وزیر اعظم اورچھٹے گورنر جنرل شیوساگر رام غلام۔
1906 - ہندوستانی مزاحیہ کوی کاکا ہاتھرسی۔
1950 - ہندی فلم اداکارہ شبانہ اعظمی۔
موت
1953 - ہندی فلم کامیڈین اسیت سین۔
1957 -مجاہد آزادی سارنگ دھر داس۔
2002- مراٹھی زبان کے مشہور ادیب شیواجی ساونت۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان