دہلی حکومت 5 جون کو تیاگراج اسٹیڈیم میں ماحولیات کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ یوم ماحولیات کے موقع پر دہلی حکومت 5 جون کو تیاگراج اسٹیڈیم میں ماحولیات کا
دہلی حکومت 5 جون کو تیاگراج اسٹیڈیم میں ماحولیات کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ 


نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ یوم ماحولیات کے موقع پر دہلی حکومت 5 جون کو تیاگراج اسٹیڈیم میں ماحولیات کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے جمعرات کو ماحولیات کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں محکمہ ماحولیات اور جنگلات کے افسران کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ اس پروگرام کے دوران دہلی کے ایکو کلب کے تقریباً 2000 بچے اور اساتذہ موجود ہوں گے۔ ماحول سے متعلق بیداری کے لیے بچوں کو فیچر فلمیں، اسٹریٹ ڈرامے وغیرہ دکھائے جائیں گے، ساتھ ہی آئی لو یمونا مہم کے دوران منعقد کیے گئے سلوگن تحریری مقابلے کے جیتنے والوں کو بھی نوازا جائے گا۔

رائے نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ان تمام اقدامات کے نتیجے میں، دہلی میں پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 کی موجودگی میں مسلسل کمی درج کی گئی ہے۔ گزشتہ 8 سالوں میں آلودگی کی سطح میں 30 فیصد کمی آئی ہے اور دہلی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے اس سال 52 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے یہ میگا ٹری شجرکاری مہم جولائی کے مہینے سے شروع کی جائے گی جسے تمام متعلقہ 19 محکموں کی گرین ایجنسی مکمل کرے گی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande