پریمیئر ہینڈ بال لیگ کے افتتاحی میچ میں راجستھان پیٹریاٹس کا مقابلہ مہاراشٹر آئرن مین سے
۔ پریمیئر ہینڈ بال لیگ 8 جون 2023 سے جے پور میں شروع ہوگی جے پور، یکم جون ( ہ س)۔ پریمیئر ہینڈ بال
Rajasthan Patriots vs Maharashtra Ironmen in PHL


۔ پریمیئر ہینڈ بال لیگ 8 جون 2023 سے جے پور میں شروع ہوگی

جے پور، یکم جون ( ہ س)۔ پریمیئر ہینڈ بال لیگ (پی ایچ ایل) نے جمعرات کو اپنے افتتاحی سیزن کے شیڈول کا اعلان کیا۔ لیگ 8 جون 2023 سے شروع ہوگی۔ ہندوستان میں پہلی بار منعقد کی جا رہی اس لیگ کے میچ جے پور کے سوائی مان سنگھ انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

لیگ میں شامل چھ ٹیمیں 30 میچوں پر مشتمل راونڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ اس کے بعد پہلے سیزن کے چیمپئن کا فیصلہ کرنے کے لیے تین ناک آو¿ٹ میچز ہوں گے۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کل 33 میچ کھیلے جائیں گے اور اس میں 18 دن لگیں گے۔ ہر ٹیم کو کم از کم 10 میچز کھیلنے ہوں گے۔ ہر ٹیم 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ ان میں 14 ہندوستانی اور تین غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

اس انتہائی متوقع لیگ کے دوران جو چھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گی وہ ان میں -راجستھان پیٹریاٹس،گروت گجرات، مہاراشٹر آئرن مین، گولڈن ایگلز اتر پردیش، دہلی پینزرز اور تیلگو ٹیلنز۔ ٹورنامنٹ کا آغاز راجستھان پیٹریاٹس اور مہاراشٹر آئرن مین کے درمیان دلچسپ مقابلے سے ہوگا۔ یہ میچ 8 جون 2023 کو شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ دن کے دوسرے میچ میں تیلگو ٹیلنز کا مقابلہ گروت گجرات سے ہوگا۔ میچ رات 8.30 بجے شروع ہوگا۔

شیڈول کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے بلیو اسپورٹ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ چیئرمین ابھینو بانٹھیا نے کہا، میں شائقین میں جوش و خروش محسوس کر سکتا ہوں کیونکہ پریمیئر ہینڈ بال لیگ کے بارے میں ہر جگہ بات ہو رہی ہے۔ جیسے جیسے لیگ کے آغاز کا وقت قریب آتا جا رہا ہے، گونج زور پکڑتی جا رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ شائقین ہائی -آکٹین مقابلے سے لطف اندوزہوں گے اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور شائقین کی محبت ہینڈ بال کو ملک میں مزید بلندیوں تک لے جائے گی۔

پریمیئر ہینڈ بال لیگ (پی ایچ ایل)، جسے ساو¿تھ ایشین ہینڈ بال فیڈریشن نے تسلیم کیا ہے اور ایشین ہینڈ بال فیڈریشن (اے ایچ ایف) سے وابستہ ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande