ساحل سے دوستی کا علم والدین کو تھا، سمجھانے پر بھی نہیں مانتی تھی بیٹی
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ شمالی ضلع کے علاقے شاہ آباد ڈیری میں سرپھرے عاشق کے حملے میں ہلاک ہونے والی
Parents knows about Sahil, daughter did not agree


نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ شمالی ضلع کے علاقے شاہ آباد ڈیری میں سرپھرے عاشق کے حملے میں ہلاک ہونے والی 16 سالہ لڑکی نے اپنے گھر میں ملزم ساحل کے بارے میں کافی کچھ بتایا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے متاثرہ کے والد جنک راج کے بیان پر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں جنک راج نے بتایا کہ وہ مستری کا کام کرتا ہے۔

خاندان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ والد نے بتایا کہ ساکشی کی ساحل کے ساتھ تقریباً ایک سال سے دوستی تھی۔ انہوں نے بیٹی کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی لیکن ساحل سے ملنے کے لئے منع کرنے پر وہ ناراض ہو کر اپنی سہیلی نیتو کے پاس چلی جاتی تھی۔ کبھی کبھی تو وہ ایک ہفتے سے زیادہ تک واپس نہیں آتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے اسے کئی بار سمجھایا کہ اس کی ابھی پڑھنے لکھنے کی عمر کی ہے، ساحل کے چکر میں نہ پڑے، لیکن وہ گھر میں کسی کی ایک نہیں سنتی تھی۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کے لاکھ سمجھانے کے باوجود لڑکی ان کی بات نہیں مانتی تھی اور ساحل سے ملاقات کرتی تھی۔ لڑکی بار بار اپنی سہیلی کے پاس چلی جاتی تھی۔ خدشہ ہے کہ وہ اپنی سہیلی کے پاس اس لئے بھاگ جاتی تھی تاکہ اہل خانہ ساحل سے ملنے میں رکاوٹ نہ بن سکیں ۔ دوسری جانب واقعے کے دن نیتو نے ہی گھر آکر بتایا تھاکہ ساحل نے ساکشی کو قتل کر دیا ہے۔ فی الحال پولیس نیتو سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande