جیو سینما پر12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے آئی پی ایل 2023 کا فائنل دیکھا
۔ ٹاٹا آئی پی ایل 2023 کے دوران کنکٹیڈ ٹی کی رسائی ایچ ڈی کے مقابلے دوگنا زیادہ نئی دہلی، یکم جون (
Over 120 million watched IPL 2023 final on GeoCinema


۔ ٹاٹا آئی پی ایل 2023 کے دوران کنکٹیڈ ٹی کی رسائی ایچ ڈی کے مقابلے دوگنا زیادہ

نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کا خطابی میچجیو سنیما پر 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔ اس کے ساتھ، آئی پی ایل 2023 عالمی سطح پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈیجیٹل ایونٹ بن گیا ۔

جیو سنیما کی ریکارڈ توڑ کنزیومر انگیجمنٹ کے پیچھے یہ حقیقت تھی کہٹاٹا آئی پی ایل کے اس آفیشل ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر نے 2023 کے سیزن کو شائقین کے لیے 12 زبانوں میں پیش کیا، جس میں 17 فیڈز تھیں۔ ان نشریات نے ناظرین کو اے آر ۔ وی آراور 360-ڈگری دیکھنے کے ساتھ ہر زاویے سے میچ دیکھنے کی اجازت دی۔ اس سے شائقین کا آئی پی ایل دیکھنے کا تجربہ پہلے سے زیادہ دلچسپ اور ایکشن سے بھرپور ہو گیا ۔ اس کی وجہ سے اس پلیٹ فارم پر شائقین کا فی میچ اوسط وقت 60 منٹ فی میچ رہا۔

جیو سنیما نے ڈھائی کروڑ سے زیادہ ڈاو¿ن لوڈ رجسٹر کیے ہیں۔ یہ ایک دن میں کسی بھی ایپ کے لیے انسٹالز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پہلے چار ہفتوں کے دوران اسے ایک غیر معمولی ردعمل ملا اور اس کے بعد جیو سنیمانے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے 360-ڈگری ویونگ فیچر جاری کیا،جو ڈیجیٹل پر امرسیو فین انگیجمنٹ کی طاقت کو ظاہر کیا گیا۔ جیو سنیما نے جیتو دھن دھنا دھن -کو متعارف کرکے اور 30 سے زیادہ شہروں میں شائقین کو ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکس میں مدعو کرکے اپنے ڈیجیٹل ۔فرسٹ آفرنگ کی توسیع کی ۔

وایا کام 18اسپورٹس کے سی ای او انل جے راج نے کہا،”جیو سنیمانے ٹاٹا آئی پی ایل کے دوران اپنے اسپانسرز اور مشتہرین کو کئی آفر دیئے۔ ان میں ٹارگیٹنگ،فلیکسیبلٹی آف کاسٹ ، میزرمینٹ، انٹریکٹوٹی، ریچ اور انٹریگریشن شامل ہیں۔ ڈیجیٹل پر قابل ذکر انگیجمنٹ اور شراکت داری اس صنعت میں ایک اہم موڑ ہے جہاں سامعین اور مشتہرین دونوں نے اپنے انتخاب اور ترجیحات واضح کر دی ہیں۔ اس سے ناظرین کی تعداد کے ساتھ ساتھ ایڈ ایکس کو آگے بڑھنے کے لئے ایک اہم راستہ مل گیا ہے “۔

اس کے علاوہ جیو سینما نے اس میچ کے ساتھ 3.21 کروڑ کی پیک کنکرنسی کی صورت میں ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ ٹاٹا، آئی پی ایل کے آفیشل ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر، نے 16ویں ایڈیشن کے دوران 1700 کروڑ سے زیادہ ویڈیو ویوز کو رجسٹر کیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande