بھوپال گورو دیوس پر یکم جون کو آئندہ سال سے چھٹی رہے گی: شیوراج
بھوپال کی تاریخ پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک تحقیقی ادارہ قائم کیا جائے گا بھوپال گیٹ پر ترنگا لہرای
بھوپال گورو دیوس پر یکم جون کو آئندہ سال سے چھٹی رہے گی: شیوراج


بھوپال گورو دیوس پر یکم جون کو آئندہ سال سے چھٹی رہے گی: شیوراج


بھوپال کی تاریخ پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک تحقیقی ادارہ قائم کیا جائے گا

بھوپال گیٹ پر ترنگا لہرایا اور شہیدوں کو سلامی دی

بھوپال، یکم جون(ہ س)۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اگلے سال سے بھوپال گورو دیوس پر یکم جون کو بھوپال میں چھٹی ہوگی۔ بھوپال کی تاریخ پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک تحقیقی ادارہ قائم کیا جائے گا جس کا مقصد آنے والی نسل کو بھوپال کی تاریخ سے روشناس کرانا ہے۔ بھوپال گورو دیوس پر جمعرات کو وزیر اعلیٰ چوہان بھوپال گیٹ پہنچے اور صفائی متروں کو مبارکباد دی۔ بھوپال انضمام کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاتعداد لوگوں کی قربانیوں اور بہادر بیٹوں کی جدوجہد کے نتیجے میں یکم جون 1949 کو ملک کی آزادی کے دو سال بعد بھوپال ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن گیا۔

وزیر اعلیٰ چوہان نے رنگ و گلال، پھولوں کی بارش اور آتش بازی کے درمیان قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے جن گن من گانے کے بعد بھارت ماتا کو خراج عقیدت پیش کیا اور مشعل روشن کرکے انضمام کے شہیدوں کو یاد کیا۔ شہداء کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے بھوپال انضمام کی تحریک پر مرکوز تصویری نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ نئی نسل نہیں جانتی کہ بھوپال 15 اگست 1947 کو آزاد نہیں ہوا تھا جب ہندوستان آزاد ہوا تھا۔ نواب نے بھوپال کو ہندوستان میں ضم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس صورتحال میں بھوپال میں انضمام کی تحریک شروع ہوئی۔ انہوں نے معزز ادھو داس مہتا، بال کرشن گپتا اور ڈاکٹر شنکر دیال شرما کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے بوراس کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ چوہان نے تقریباً 100 صفائی متروں کو شال پہنا کر اعزاز دیا۔ بتایا گیا کہ بھوپال کے تمام وارڈوں میں صفائی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

طبی تعلیم کے وزیر وشواس کیلاش سارنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چوہان کی طرف سے یکم جون کو بھوپال کا یوم فخر منانے کی جو پہل کی گئی ہے اس سے آنے والی نسل بھوپال کی تاریخ سے واقف ہو گی۔ میئر محترمہ مالتی رائے نے گورو دیوس کے موقع پر بھوپال کے لوگوں کو مبارکباد دی اس موقع پر سابق میئر آلوک شرما موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande