جمعیة چلڈرن ولیج اسکول کی طالبہ آگریہ ساجد ہ بارہویں میں 89 فی صد کے ساتھ سرفہرست
شاہ زکریا حاجی پیر پبلک اسکول کی صد فی صد کامیابی ، صدر جمعیةعلماء ہند مولانا محمود مدنی اور ناظم عم
جمعیة چلڈرن ولیج اسکول کی طالبہ آگریہ ساجد ہ بارہویں میں 89 فی صد کے ساتھ سرفہرست


شاہ زکریا حاجی پیر پبلک اسکول کی صد فی صد کامیابی ، صدر جمعیةعلماء ہند مولانا محمود مدنی اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے مبارک باد دی

نئی دہلی :یکم جون(ہ س )۔

جمعیة علماء ہند کے زیر اہتمام چلنے والا شاہ زکریا پبلک اسکول جو جمعیة چلڈرن ولیج انجار ( کچھ گجرات ) میں واقع ہے ، اس نے ریاست میں نمایاں مقام حاصل کیاہے ، اس اسکول کی بارہویں کی طالبہ آگریہ ساجد ہ نے 98.2فی صد نمبر کے ساتھ پورے کچھ بھج خطہ میں سر فہرست مقام حاصل کیا ہے ، جب کہ اسکول کی بارہویں میں صد فی صد کامیابی درج ہوئی ہے، اس کے علاوہ دسویں کے امتحان میں اسکول کی کامیابی 68 فیصد رہی ہے۔ بارہویں میں آگریہ ساجدہ اور آگریہ فردوس نے بھی 90فی صد سے زائد نمبرات حاصل کیے ہیں۔

اس موقع پر اپنے بیان میں مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیةعلما ء ہند نے اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والی طالبات ، اسکول انتظامیہ بالخصوص اسکول پرنسپل رحیمہ بین قریشی، مفتی انیس پرتاپ گڑھی اور اساتذہ کو مبارک باددی اور کہا کہ یہ خود جمعیة علماء ہند اور اس ادارہ کے بانیوں اور سرپرستوں کے لیے مسرت کا موقع ہے۔انھوں نے کہا کہ صدر جمعیة علماء ہند حضرت مولانا محمود اسعدمدنی جو ادارے کے سرپرست ہیں، وہ اس کامیابی سے مسرور ہیں اور ان کی طرف سے بھی مبارکبادی قبول فرمائیں۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے کو بھی مبار ک باددی۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ


 rajesh pande