بھارتی صرافہ بازار : سونا سستا، چاندی کی قیمت میں اضافہ
۔ چاندی کی قیمت 71 ہزار کی سطح عبور کر گئی نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج مسلسل
بھارتی صرافہ بازار : سونا سستا، چاندی کی قیمت میں اضافہ


۔ چاندی کی قیمت 71 ہزار کی سطح عبور کر گئی

نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج مسلسل چھٹے روز سونے کی قیمتوں میں نرمی رہی۔ اگرچہ آج کی گراوٹ کے باوجود سونا 60 ہزار روپئے فی 10 گرام سے اوپر کی سطح برقرار رکھنے میں کامیاب رہا لیکن کاروبار کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی بے رخی کے باعث آج بھی سونا کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا رہا۔ دوسری طرف، سونے کی کمزوری کے برعکس، چاندی نے آج صرافہ بازار میں تیزی کا رجحان دکھایا۔

آج کے کاروبار میں جہاں سونا نیچے گرتا ہوا دیکھا گیا وہیں چاندی مضبوطی دکھانے میں کامیاب رہی۔ صرافہ بازار میں آج کی کمزوری کے باعث سونا 60,113 روپئے فی 10 گرام تک گر گیا۔ دوسری جانب آج کی مضبوطی کے باعث چاندی ایک بار پھر 71 ہزار روپئے فی کلو کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ سمیت عالمی معیشت میں مسلسل ہلچل کے باعث عالمی سونا مارکیٹ بھی دباؤ میں کام کر رہی ہے۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا قدرتی طور پربھارتی بازار پر بھی اثر پڑتا ہے۔ ایسے میں بھارتی بازار میں فی الحال مسلسل اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔ اس لئے موجودہ وقت میں چھوٹے اور خوردہ سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کی بجائے ہر بڑی کمی پر چھوٹی سرمایہ کاری کرنے کی پالیسی اپنانی چاہئے۔

ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande