مئی میں 1.57 لاکھ کروڑ روپئے جی ایس ٹی کی وصولی ہوئی
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ مئی کے مہینے میں گڈس اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 1.57 لاکھ کروڑ روپئ
مئی میں 1.57 لاکھ کروڑ روپئے جی ایس ٹی کی وصولی ہوئی


نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ مئی کے مہینے میں گڈس اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 1.57 لاکھ کروڑ روپئے تھی۔ جی ایس ٹی کی وصولی میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم گزشتہ ماہ اپریل کے مقابلے میں اس میں کمی آئی ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعرات کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مئی میں جی ایس ٹی کی وصولی 1,57,090 کروڑ روپئے تھی۔ پچھلے مہینے اپریل میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپئے تھی، جو اب تک کی سب سے زیادہ جی ایس ٹی وصولی ہے۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے یہ لگاتار پانچواں سال ہے، جب جی ایس ٹی کی وصولی 1.50 لاکھ کروڑ سے زیادہ ہوئی ہے۔ مئی میں جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی 1,57,090 کروڑ روپئے تھی۔ اس میں مرکزی جی ایس ٹی 28,411 کروڑ روپئے، ریاستی جی ایس ٹی 35,828 کروڑ روپئے اور انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی 81,363 کروڑ روپئے شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande