تاریخ کے آئینے میں02 جون ۔ انقلابی اروبندو گھوش کی گرفتاری
1905 میں لارڈ کرزن کے بنگال کی تقسیم کے حکم نے پورے بنگال میں ایک طوفان کھڑا کر دیا۔ بنگال کے نوجوان

 

Aurobindo Ghosh

1905 میں لارڈ کرزن کے بنگال کی تقسیم کے حکم نے پورے بنگال میں ایک طوفان کھڑا کر دیا۔ بنگال کے نوجوانوں نے اس کے خلاف انقلابی مہم شروع کی۔ ایک تنظیم – انوشیلن سمیتی مہم کا مرکز بنی۔ کئی برطانوی افسروں پر جان لیوا حملے شروع ہو گئے۔ 1908 میں ڈگلس کنگس فورڈ پر حملے کے بعد انوشیلن سمیتی کے قوم پرستوں کو برطانوی راج کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

اروبندو گھوش کو 02 جون 1908 کو گرفتار کیا گیا۔ مرکزی ملزم اروبندو گھوش سمیت 49 لوگوں پر بغاوت کا مقدمہ چلایا گیا۔ اس مقدمے کی سماعت مئی 1908 سے مئی 1909 کے درمیان کولکاتا کی علی پور سیشن کورٹ میں ہوئی۔ تاہم اس مقدمے کے فیصلے میں اروبندو اور ان کے 16 ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا۔ جبکہ بارین داس اور اولاسکر دت کو سزائے موت سنائی گئی جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔ تمام کوششوں کے بعد بھی حکومت اروبندو گھوش کو سزا نہیں دلوا سکی۔

تاہم، جیل میں قیام کے دوران اروبندو گھوش کا ذہن مکمل طور پر تبدیل ہو گیا۔ رہائی کے بعد انہوں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے روحانی سفر کا آغاز کیا۔ بعد میں پڈوچیری میں اروبندو آشرم بنایا گیا۔ وہ پوری دنیا میں ایک روحانی شخصیت کے طور پر سری اروبندو کے نام سے مشہور ہوئے۔

دیگر اہم واقعات:

1857: ڈنمارکے نوبل انعام یافتہ مصنف اور شاعر کی ولادت۔

1953: برطانوی تخت پر ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی۔

1956: تمل اور ہندی سنیما کے بہترین فلم ساز منی رتنم کی پیدائش۔

1965:بھارت میں ایک ماہ میں آئے دو طوفانوں سے 35 ہزار افراد کی ہلاکت ۔

1966: امریکہ کا پہلا خلائی جہاز کامیابی سے چاند پر اترا۔

1987:سری لنکن کرکٹ کھلاڑی اینجلو میتھیوز کی پیدائش۔

1989: آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ا سٹیو سمتھ کی پیدائش۔

1988: ہندوستانی سنیما کے شو مین راج کپور کا انتقال ہوگیا۔

1996: یوکرین اپنا آخری جوہری وار ہیڈ روس کے حوالے کرنے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ملک بن گیا۔

2003: میانمار کی جمہوری رہنما آن سانگ سوچی کی گرفتاری کے خلاف ملک میں وسیع ناراضگی۔

2006: امریکہ نے داود ابراہیم اور اس کی تنظیم پر پابندی لگا دی۔

2008: اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے پر خودکش حملہ ہواحملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

2014: تلنگانہ ملک کی 29ویں ریاست بنی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande