ہائیر رولینڈ ۔ گیرو س ٹورنامنٹ کا آفیشل پارٹنر بن گیا
پیرس، یکم جون (ہ س)۔ ہوم الیکٹرانکس میں دنیا کی مشہور کمپنی ہائیر نے رولینڈ ۔ گیرو س ٹینس ٹورنامنٹ ک
Haier becomes official partner of Roland-Garros tournament


پیرس، یکم جون (ہ س)۔ ہوم الیکٹرانکس میں دنیا کی مشہور کمپنی ہائیر نے رولینڈ ۔ گیرو س ٹینس ٹورنامنٹ کے ساتھ آفیشل پارٹنر کے طور پرمعاہدہ کیا ہے۔ رولینڈ گیروس ٹینس ٹورنامنٹ باضابطہ طور پر 22 مئی سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے۔ 1891 میں قائم کر دہ رولینڈ ۔ گیروس ٹورنامنٹ کلے کورٹس پر کھیلا جانے والا واحد گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ہے ۔

ایک اعلیٰ سطحی گرینڈ سلیم کے طور پر رولینڈ ۔ گیروس ٹورنامنٹ کو عالمی شہرت حاصل ہے۔ ہائیر کی اس باوقار تقریب کے لیے اسپانسر شپ برانڈ کی عالمی نمائش میں مزید اضافہ کرے گی۔

یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے مطابق، ہائیر مسلسل 14 سالوں سے خوردہ حجم کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے گھریلو آلات کے برانڈ کے طور پر قائم ہے۔

رولینڈ ۔ گیروس ٹورنامنٹ کے ساتھ ہائیر کا اسپانسرشپ کا انتظام بیرون ملک مارکیٹوں میں برانڈ کے جدید گھریلو حل کے نفاذ کو تیز کرے گا۔

پریمیئر اسپورٹس ایونٹ کے ساتھ یہ شراکت داری ہائیر کو ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرے گی جہاں عالمی صارفین ہائیر کے جامع اسمارٹ پروڈکٹس اور حل کے بارے میں جان سکتے ہیں، صارف کی بنیاد کو بڑھا سکتے ہیں اور اسمارٹ ہومز کی عالمی تعیناتی میں تیزی لا سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande