فرنچ اوپن 2023 سے دستبردار ہوئے فرانسیسی اسٹار ٹینس کھلاڑی گیل مونفلز
پیرس، یکم جون (ہ س)۔ فرانسیسی اسٹار ٹینس کھلاڑی گیل مونفلز بائیں بازو کی انجری کے باعث جاری فرنچ اوپ
Gael Monfils withdraws from French Open 2023


پیرس، یکم جون (ہ س)۔ فرانسیسی اسٹار ٹینس کھلاڑی گیل مونفلز بائیں بازو کی انجری کے باعث جاری فرنچ اوپن 2023 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی کھلاڑی مونفلز نے رات گئے کورٹ فلپ-چیٹریئر میں پہلے راونڈ میں سیبسٹین بیز کو شکست دی تھی۔ مونفلز کو جمعرات کی شام تیسرے راونڈ میں چھٹے سیڈ ہولگر روون کا سامنا کرنا تھا۔

مونفلز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ”دراصل جسمانی طور پر میں بالکل ٹھیک ہوں۔ آج صبح میں کافی اچھے سے بیدار ہوا، لیکن مجھے اپنی کلائی میں پریشانی تھی جو میں نے پہلے راونڈ کے میچ کے دوران محسوس کی تھی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اس قسم کی چوٹ کے ساتھ کھیلنا اچھا نہیں ہے۔ کل واقعی خطرے سے بھرا تھا، اور پھر یقیناً آج ڈاکٹر نے کہا کہ مجھے رک جانا چاہیے“۔

مونفلز کب تک کورڈ سے باہر رہیں گے،اس کے تئیں غیر یقینی صورتحال ہے لیکن انہیں گراس کورٹ سیزن میں واپسی کی امید ہے۔

انہوں نے کہا’میرے خیال میں چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے، اس لیے جب میں کورٹ سے باہر ہوں گا تو مجھے پتہ چل جائے گا کہ یہ کتنا وقت لگے گا، لیکن ڈاکٹر نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ میں گراس کورٹ سیزن میں کھیلنے کے قابل ہو جاو¿ں گا‘۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande