عالیہ بھٹ کے دادا نریندر رازدان کا انتقال
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے دادا نریندر رازدان انتقال کر گئے۔ انہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر اسپ
Alia Bhatt's grandfather Narendra Razdan passed away


بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے دادا نریندر رازدان انتقال کر گئے۔ انہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے علاج شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے 94 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔

انہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسی لیے عالیہ نے ایوارڈ تقریب کے لیے بیرون ملک جانے سے منع کر دیاتھا۔ نریندر رازدان نے جمعرات کو آخری سانس لی۔ سونی رازدان نے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ لکھی ہے۔ اس پوسٹ پر بہت سے لوگوں نے تبصرے کیے اور خراج عقید ت پیش کیا۔

عالیہ نے سوشل میڈیا پر دادا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو ان کی 92ویں سالگرہ کا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کیک کاٹتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں اداکار رنبیر کپور بھی نظر آ رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande