نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان ہوا بازی کے ایندھن (اے ٹی ایف) کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے اے ٹی ایف کی قیمت میں 6,632.25 روپے فی کلو لیٹر یعنی سات فیصد کمی کی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گیا ہے۔
اس کمی کے بعد دہلی میں اے ٹی ایف کی قیمت 6,632.25 روپے فی کلو کم ہو کر 89,303.09 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ کولکاتہ میں یہ قیمت 95,963.95 روپے فی کلو، ممبئی میں 83,413.96 روپے اور چنئی میں 93,041.33 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں یہ مسلسل چوتھی ماہانہ کمی ہے۔ اس سے پہلے، اس کی قیمت میں چار فیصد یعنی یکم مارچ کو 4,606.50 روپے فی کلو، 8.7 فیصد یعنی یکم اپریل کو 9,400.68 روپے فی کلو اور 2.45 فیصد یعنی یکم مئی کو 2,414.25 روپے فی کلو کلو گرام کی کمی کی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار