نیپال کے کوشی صوبے میں یو ایم ایل کی قیادت والی حکومت اقلیت میں آئی
کاٹھمنڈو ، 31 مئی (ہ س)۔ نیپال کے کوشی صوبے میں سی پی این (یو ایم ایل) کی قیادت والی حکومت اقلیت م
نیپال


کاٹھمنڈو ، 31 مئی (ہ س)۔

نیپال کے کوشی صوبے میں سی پی این (یو ایم ایل) کی قیادت والی حکومت اقلیت میں رہ گئی ہے۔ جنتا سماج وادی پارٹی نے بدھ کو حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ،جس سے حکومت اقلیت میں آگئی ہے۔کوشی میں پانچ ماہ قبل یو ایم ایل کے حکمت کمار کارکی کی قیادت میں حکومت بنی تھی۔ مرکزی حکومت میں طاقت کے توازن میں تبدیلی سے کوشی پر بھی اثر پڑا ہے۔

کوشی کے 93 ایم پی ہیں جن میں 40 سی پی این یو ایم ایل ، 29 نیپالی کانگریس ، 13 سی پی این ماو¿سٹ سینٹر ، 6 آر پی پی ، 4 سی پی این یو ایس اور 1 جے ایس پی سے ہیں۔ یو ایم ایل اور آر پی پی کے مل کر 46 ایم پی ہیں۔ تاہم اکثریت کے لیے 47 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت درکار ہے۔جے ایس پی اے کی واحد رکن پارلیمنٹ نرملا لمبو نے یو ایم ایل کی قیادت والی حکومت سے استعفیٰ دے دیا۔ اب اس اقلیتی حکومت کو 30 دن کے اندر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ صرف کوشی میں ہی یو ایم ایل کی حکومت ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande