تاریخ کے آئینے میں یکم جون: تھامس الوا ایڈیسن کے نام درج ہے الیکٹرک ووٹ ریکارڈر کا پہلا پیٹنٹ
دنیا میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ابتدائی شکل کے لیے یکم جون کی تاریخ کافی اہمیت کی حامل ہے۔ دراصل عظ


Thmas Alva 

دنیا میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ابتدائی شکل کے لیے یکم جون کی تاریخ کافی اہمیت کی حامل ہے۔ دراصل عظیم سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن نے اپنا پہلا پیٹنٹ یکم جون 1869 کو الیکٹرک ووٹ ریکارڈر کے لیے حاصل کیا تھا۔ یہ ان کے سائنسی کیریئر کا پہلا پیٹنٹ تھا۔ اس وقت ایڈیسن کی عمر محض 22 سال تھی۔ اس سے کچھ عرصہ قبل انہیں ٹیلی گراف آپریٹر کی نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ ایڈیسن اپنے لیے کسی کام کی تلاش میں تھے جب انہوں نے اخبارات میں پڑھا کہ نیویارک کی ریاستی مقننہ اور سٹی کونسل آف واشنگٹن کے انتخابات کے لیے ایک خودکار بیلٹ مشین کی تلاش کی جا رہی ہے۔ بس پھر کیا تھا، ایڈیسن کام پر لگ گئے ۔

حالانکہ پوری دنیا انہیں بجلی کے بلب کے موجد کے طور پر جانتی ہے۔ ایڈیسن ہمہ جہت صلاحیتوںکے مالک تھے۔ فونوگراف، کیمرہ، ٹیلی فون سے لے کر بیٹری تک، انہیں کی ایجادات سمجھے جاتے ہیں۔ جب ان کا انتقال 18 اکتوبر 1931 کو ہوا تو ان کے نام پر 1093 پیٹنٹ رجسٹرڈ تھے۔

دیگر اہم واقعات

1835: کلکتہ میڈیکل کالج نے کام شروع کیا۔

1874: ایسٹ انڈیا کمپنی کو تحلیل کر دیا گیا۔

1929: بھارتی اداکارہ نرگس کی پیدائش۔

1930: ہندوستان کی پہلی ڈیلکس ٹرین ڈیکن کوئین بامبے وی ٹی اور پونے کے درمیان متعارف کرائی گئی۔

1964: نیا پیسہ سے نیا لفظ ہٹا کر اسے اب پیسہ کہا جانے لگا۔

1972: بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ کی پیدائش۔

1975: ہندوستان کی مشہور ویٹ لفٹر کرنم مالیشوری کی پیدائش۔

1979: روہوڈیشیا میں 90 سال بعد اقلیتی سفید فام لوگوں کی حکمرانی کا خاتمہ۔ اب یہ ملک زمبابوے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

1980: ٹیڈ ٹرنر کے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے 24 گھنٹے خبروں کی نشریات شروع کی۔

1987: مشہور فلم ڈائریکٹر اور مصنف خواجہ احمد عباس کا انتقال ۔

1996: ایچ ڈی دیوے گوڑا نے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔

2001: نیپال کے شاہی خاندان کے راجہ وریندر وکرم شاہ، ان کی اہلیہ اور شاہی خاندان کے کئی دیگر افراد کا وحشیانہ قتل۔ یوراج دیپندرا نے بھی خودکشی کی کوشش کی۔ گیانیندر قائم مقام راجہ بن گئے۔

2004: سنی رہنما غازی مشعل عزیز ال یاور، عراقی انتظامی کونسل کے سربراہ، عراق کے نئے صدر بن گئے۔

2005: اپا شیرپا نے 15ویں بار ماو¿نٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کیا۔

2006: ایران نے جوہری تحقیقی پروگرام پر امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے سے یکسر انکار کیا۔

1996: بھارت کے سابق صدر نیلم سنجیو ریڈی کا انتقال ۔

2010: گجرات ہائی کورٹ نے گاندھی نگر کے اکشردھام مندر میں دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ 2006 میں ٹرائل کورٹ نے اس معاملے میں تین ملزمان کو موت، ایک کو عمر قید، ایک کو 10 سال اور ایک کو پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔ اس حملے میں 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2014: نائیجیریا میں فٹ بال کے میدان میں دھماکے میں 40 افراد ہلاک ہوئے۔

2017: اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو پیرس موسمیاتی معاہدے سے نکال دیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande