وراٹ کوہلی کے 250 ملین انسٹاگرام فالوورز ہوئے
وراٹ کوہلی کے 250 ملین انسٹاگرام فالوورز ہوئے نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ
وراٹ کے 250 ملین انسٹاگرام فالوورز ہوئے، یہ حصولیابی حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بنے


وراٹ کوہلی کے 250 ملین انسٹاگرام فالوورز ہوئے

نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی انسٹاگرام پر 250 ملین فالوورز کو عبور کرنے والے پہلے اور واحد ہندوستانی بن گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں وہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونیل میسی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

کوہلی اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایس) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے لئے بطور سلامی بلے باز لگاتار دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

وراٹ کا آئی پی ایل 2023 کا سیزن بہت اچھا رہا، آئی پی ایل 2023 کے 14 میچوں میں انہوں نے 53.25 کی اوسط اور 139 سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ سے 639 رن بنائے۔ انہوں نے اس سیزن میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، ان کا بہترین اسکور 101* ہے۔ وہ لیگ میں اب تک سب سے زیادہ رن بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔

وراٹ نے ٹی 20 کرکٹ میں آٹھ سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں ہندوستان کے لیے ایک بین الاقوامی سنچری اور آر سی بی کے لیے سات سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹی- 20 کیریئر میں 374 میچوں میں 11,965 رن بنائے ہیں۔

وراٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے اور وہ ایک طویل عرصے سے انسٹا پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے شخص ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسٹاگرام ہینڈل پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ایشین بھی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande