جاپان میں چار افراد کو قتل کرنے کے بعد عمارت میں چھپا ہوا مشتبہ پکڑا گیا
جاپان میں چار افراد کو قتل کرنے کے بعد عمارت میں چھپا ہوا مشتبہ پکڑا گیا ٹوکیو، 26 مئی (ہ س)۔ جاپان
جاپان میں چار افراد کو قتل کرنے کے بعد عمارت میں چھپا ہوا مشتبہ پکڑا گیا


جاپان میں چار افراد کو قتل کرنے کے بعد عمارت میں چھپا ہوا مشتبہ پکڑا گیا

ٹوکیو، 26 مئی (ہ س)۔ جاپان پولیس نے آج (جمعہ) کی صبح تقریباً 4.30 بجے چار افراد کو قتل کرنے کے بعد قریبی عمارت میں چھپے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ کل ناگانو شہر میں پیش آیا۔ قاتل نے فائرنگ کرکے دھار ہتھیار سے حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔

ناگانو پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور سے ایک بندوق اور چاقو برآمد ہوا ہے۔ وہ قریبی عمارت میں چھپا ہوا تھا۔ مرنے والوں میں ایک معمر خاتون اور دو پولیس اہلکار، 46 سالہ یوشیکی تمائی اور 61 سالہ تاکوو اکیچی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جاپان میں قتل کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ جاپان میں دنیا کے کچھ سخت ترین قوانین ہیں۔ تاہم اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں سابق وزیراعظم شنزو آبے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande