نکسلیوں نے لاتیہار میں پل کی تعمیر میں لگے ایک پوکلین اور چار ٹریکٹروں کو جلایا
لاتیہار (جھارکھنڈ)، 26 مئی(ہ س)۔ نکسلیوں نے جمعرات کی رات لاتیہار ضلع کے مہواڈانڑ تھانہ علاقہ کے تحت
نکسلیوں نے لاتیہار میں پل کی تعمیر میں لگے ایک پوکلین اور چار ٹریکٹروں کو جلایا


نکسلیوں نے لاتیہار میں پل کی تعمیر میں لگے ایک پوکلین اور چار ٹریکٹروں کو جلایا


نکسلیوں نے لاتیہار میں پل کی تعمیر میں لگے ایک پوکلین اور چار ٹریکٹروں کو جلایا


نکسلیوں نے لاتیہار میں پل کی تعمیر میں لگے ایک پوکلین اور چار ٹریکٹروں کو جلایا


لاتیہار (جھارکھنڈ)، 26 مئی(ہ س)۔ نکسلیوں نے جمعرات کی رات لاتیہار ضلع کے مہواڈانڑ تھانہ علاقہ کے تحت سرانڈیہ گاؤں کے نزدیک پل کے تعمیراتی کام کی جگہ پر جم کر غدر مچایا۔ اس دوران نکسلیوں نے پل کی تعمیر کے کام میں لگے ایک پوکلن اور چار ٹریکٹروں کو جلا دیا۔ ادھر واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق تقریباً 15 مسلح نکسلائٹ تقریباً 10:30 بجے پل تعمیراتی مقام پر پہنچے تھے۔ اس دوران نکسلیوں نے وہاں موجود مزدوروں کو ایک طرف بلایا۔ نکسلیوں نے تعمیراتی جگہ کے قریب کھڑے منشی کی بھی پٹائی کی۔

اس کے بعد نکسلیوں نے تعمیراتی مقام پر کھڑے ایک پوکلن اور چار ٹریکٹروں کو جلا دیا۔ اس دوران نکسلیوں نے مزدوروں کو دھمکی دی کہ تعمیراتی کام بند رہے گا۔ اگر کام شروع کیا گیا تو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اس کے بعد نکسلی واردات کو انجام دینے کے بعد وہ وہاں سے جنگل کی طرف چلے گئے۔

واردات کے وقت تعمیراتی مقام پر موجود محمد عرفان نامی ایک مزدور نے بتایا کہ دیر رات جدید ترین ہتھیاروں سے لیس نکسلائٹ پل کی تعمیر کے قریب پہنچے اور اس قسم کی واردات کو انجام دیا۔ ادھر واردات کی اطلاع ملنے کے بعد، پولیس فورس جمعہ کی صبح موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ ذرائع کی مانیں تو ماؤ نواز نکسلیوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ یہ واردات لیوی کو لیکر پیش آئی ہے۔ ادھر واردات کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande