کولکاتا میں بارش سے درجہ حرارت میں آئی کمی
کولکاتا میں بارش سے درجہ حرارت میں آئی کمی کولکاتا، 26 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا س
کولکاتا میں بارش سے درجہ حرارت میں آئی کمی


کولکاتا میں بارش سے درجہ حرارت میں آئی کمی

کولکاتا، 26 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے وسیع علاقے میں مسلسل بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کولکاتا میں 24 گھنٹوں کے دوران 28.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کی وجہ سے کم از کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سیلسیس تک گر گیا ہے جو کہ معمول سے پانچ ڈگری کم ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 36.2 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ہے جو کہ معمول سے صرف ایک ڈگری زیادہ ہے۔

ادھر آج بھی آسمان ابر آلود ہے۔ کولکاتا کے ساتھ ساتھ جنوبی بنگال کے وسیع علاقے بشمول ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدنی پور، پورولیا، بنکورا میں بارش کی توقع ہے۔ شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں بھی ہلکی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande