سانبہ پولیس نے تین الگ الگ مویشی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا
سانبہ پولیس نے تین الگ الگ مویشی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا جموں، 26 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر ک
سانبہ پولیس نے تین الگ الگ مویشی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا


سانبہ پولیس نے تین الگ الگ مویشی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا

جموں، 26 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی تین الگ الگ کوششوں ناکام بناتے ہوئے آٹھ بدنام زمانہ گائے کے اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ اُن کے قبضے سے 39 گائے کے جانوروں کو بچایا گیا ہے۔ ساتھ ہی مویشیوں اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ سانبہ پولیس کو ضلع کے مختلف علاقوں میں مویشی اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہوئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی ٹیموں نے مویشی اسمگلنگ کی تین کوششوں کو ناکام بنا دیا اور آٹھ پیشہ ور مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ اسمگلروں کے خلاف جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے ایکٹ اور سیکشن 188 آئی پی سی کے سیکشن 11 کے تحت تین الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں۔

پولیس سے بچنے کے لئے مویشیوں کو نصف شب وادی کشمیر لیا جا رہا تھا۔ ایس ایس پی سانبہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج سے جرائم، منشیات، مویشی اسملنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پولیس کو تعاون دیں اور ایسی تمام سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande