صدر جمہوریہ مرمو آج صبح معززین سے ملاقات کریں گی، اس کے بعد روانہ ہوں گی دہلی
صدر جمہوریہ مرمو آج صبح معززین سے ملاقات کریں گی، اس کے بعد روانہ ہوں گی دہلی رانچی، 26 مئی(ہ س)۔ ص
صدر جمہوریہ مرمو آج صبح معززین سے ملاقات کریں گی، اس کے بعد روانہ ہوں گی دہلی


صدر جمہوریہ مرمو آج صبح معززین سے ملاقات کریں گی، اس کے بعد روانہ ہوں گی دہلی

رانچی، 26 مئی(ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج (جمعہ) کی صبح اپنے تین روزہ جھارکھنڈ دورے کے آخری دن معززین سے ملاقات کریں گی۔ اس کے بعد صبح 11:10 بجے ایک خصوصی طیارہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گی۔

صدر جمہوریہ نے 25 مئی کو دیوگھر میں پوجا کرنے کے ساتھ اپنے دورے کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے رانچی میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی نئی تعمیر کردہ عمارت کا افتتاح کیا تھا۔ دوسرے دن، برسا منڈا کالج میں منعقدہ خواتین خود امدادی کانفرنس میں انہوں نے 25,000 خواتین سے خطاب کیا تھا اور شام 4 بجے نامکم میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ٹرپل آئی ٹی) کے دوسرے کانووکیشن تقریب میں شرکت کی تھی۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے دیر شام راج بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب میں شرکت کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande