راجستھان میں اگلے 48 گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے آندھی ۔بارش کا دور
جے پور، 25 مئی (ہ س)۔ راجستھان میں موسم کا مزاج تبدیل ہو گیا ہے ۔ بدھ کو ریاست کے کئی اضلاع میں گرج
Thunderstorms in Rajasthan for next 48 hours


جے پور، 25 مئی (ہ س)۔ راجستھان میں موسم کا مزاج تبدیل ہو گیا ہے ۔ بدھ کو ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کا اثر کم کر دیا ہے۔ جے پور سمیت کئی مقامات پر آندھی کے ساتھ آئی بارش نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا ہے۔ جے پور کے علاوہ الور، کرولی، سیکر، جھنجھنو سمیت کئی مقامات پر تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کی بوندیں گریں اورژالہ باری ہوئی۔ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی اور لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان میں آئندہ چند دنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ راجستھان میں 24 مئی سے ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہے۔ تیز ہواو¿ں کے ساتھ، یہ نیا نظام خلیج عرب کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال سے بھی نمی حاصل کر رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

جے پور میٹرولوجیکل سنٹر کے ڈائریکٹر رادھے شیام شرما نے بتایا کہ نئے ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے سے خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے نمی آ رہی ہے۔ اس کی وجہ سے مئی میں ریاست میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔ اس موسمی نظام کی وجہ سے آئندہ 48 گھنٹوں تک ریاست میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم اس کے بعد 26 اور 27 مئی کو ریاست کے کچھ علاقوں میں کم بارش ہوگی۔ شرما نے بتایا کہ اس کے بعد 28 اور 29 مئی کو ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو جائے گا۔ اس کے بعد ریاست بھر کے بیشتر اضلاع میں دھول بھری آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایسے میں ریاست میں اگلے 7 دنوں تک گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق دوسہ، دھول پور، ٹونک، کرولی، سوائی-مادھوپور اور بھرت پور میں 24 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کی رفتار سے آندھی چلنے کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ اور جے پور، اجمیر، الور، باراں، بھیلواڑہ، بوندی، جھالاواڑ، جھنجھنو، کوٹا، سیکر، بیکانیر، چورو، ہنومان گڑھ، جودھ پور، ناگور، بوندی، جیسلمیر، باڑمیر، ہنومان گڑھ، پالی، بھیلواڑہ، چتوڑ گڑھ اور سری گنگانگر میں 50 کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ دھول بھری آندھی آنے اور بارش کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande