سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، ہوٹل مالک سمیت دو لڑکیاں گرفتار
چترکوٹ، 25 مئی(ہ س)۔ چترکوٹ تھانہ پولیس نے بدھ کی رات ہوٹل رام دربار پر چھاپہ مار کر سیکس ریکیٹ کا
سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، ہوٹل مالک سمیت دو لڑکیاں گرفتار


سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، ہوٹل مالک سمیت دو لڑکیاں گرفتار


سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، ہوٹل مالک سمیت دو لڑکیاں گرفتار


چترکوٹ، 25 مئی(ہ س)۔

چترکوٹ تھانہ پولیس نے بدھ کی رات ہوٹل رام دربار پر چھاپہ مار کر سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے سیکس ریکٹ میں ملوث دو لڑکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ہوٹل کے منیجر بھوپیندر سنگھ پریہار کو بھی گرفتار کر لیا ہے جب کہ راجو پال نامی نوجوان ہوٹل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش میں پولیس مصروف ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والی لڑکیوں کا تعلق مغربی بنگال سے ہے، پولیس کو کافی عرصے سے اس ہوٹل میں جسم فروشی اور دیگر غیر اخلاقی کاروبار ہونے کی شکایات مل رہی تھیں، پولیس نے منصوبہ بندی کے بعد ہوٹل پر چھاپہ مارا، اس کے لیے پولیس اہلکار کو صارف بنا کر بات کرائی گئی۔ سب کچھ طے ہونے کے بعد صارف بنے پولیس اہلکار کو ہوٹل میں بھیج کر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا جہاں دو لڑکیاں اور نوجوان پہلے سے موجود تھے تاہم ایک نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دو لڑکیوں کو قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

بتایا گیا کہ مغربی بنگال کی دو لڑکیاں ہوٹل رام دربار میں رہتی تھیں اور ان کے پاس گاہک لانے کے لیے ایجنٹ کام کرتے تھے۔ کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی او پی چترکوٹ آشیش جین نے جمعرات کو کہا کہ رام دربار ہوٹل ستیش جین کا ہے۔ ہوٹل میں جسم فروشی کا کاروبار چلانے کے سلسلے میں ستیش جین کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مرکزی ملزم ہوٹل منیجر بھوپیندر سنگھ پریہار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لڑکیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande